7 اگست، 2017، 11:20 AM

طالبان نے افغانستان کے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 40 افراد کو قتل کردیا

طالبان نے افغانستان کے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 40 افراد کو قتل کردیا

افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 40 عام شہریوں کو قتل جبکہ متعدد افراد کو اغواء کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں طالبان دہشت گردوں نے ایک گاؤں پر حملہ کرکے 40 عام شہریوں کو قتل جبکہ متعدد افراد کو اغواء کرلیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گردوں نے افغانستان کے صوبے سرپُل کے مرزا اولانگ گاؤں میں دھاوا بولا اور 40 افراد کو قتل کر دیا۔ گورنر سرپل محمد ظاہر وحدت کے مطابق  زیادہ تر گاؤں والوں کے سرقلم کیے گئے جبکہ بعض کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ طالبان دہشت گرد اپنے ساتھ کئی افراد کو یرغمال بناکر بھی لے گئے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے عام شہریوں کے قتل کی مذمت کی ہے جبکہ صوبائی ترجمان ذبیح اللہ امانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بے رحمانہ اور غیر انسانی عمل قرار دیا ہے۔

News ID 1874396

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha